ابنا: افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ ،بدخشان کے گورنر کے ترجمان عبدالمعروف راسخ نے آج اعلان کیا کہ طالبان نے افغان فوج اور پولیس کے 16 اہلکاروں کو جنہیں اس سے قبل گرفتارکیا تھا گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
راسخ کے مطابق طالبان نے ان اہلکاروں کو تین روز قبل بدخشان کے وردوج ضلع میں گرفتار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے 7قیدی افغان اہلکاروں کو بھی رہا کردیا ہے۔